ملاکنڈ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے عوامی شکایت پر جائنٹ انسپکشن ٹیم کے ہمراہ بٹ خیلہ بازار میں سبزی فروشوں،کریانہ کی دوکانوں، میگا مارٹس،گوشت، تندور،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس،مرغ شاپس اور جنرل سٹورز،بیکریز اوور دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخ،معیار اورصفائی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے دورے کے دوران متعدد سبزی فروش، قصائیوں اور بیکریز کو ناقص صفائی اور زیادہ نرخ وصول کرنے کے الزام میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔اسی طرح بٹ خیلہ بازار سے عارضی تجاوزات بھی ہٹا دی گئی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے زیر صدارت لیوی پوسٹ خار میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ کھلی کچہری میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان،عمائدین اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں عمائدین نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں اے سی کو تفصیل سے اگاہ کیا۔شکیل خان نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل اور مشکلات کو من وعن حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔