خار (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ان کے دفتر میں خار بازار بیوٹیفیکشن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، کرنل مظفر احمد چیمہ،انتظامیہ افسران کے علاوہ متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران،نمائندے اور بازار کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکورٹی پلان،خار بازارکی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، تجاوزات، ٹریفک پلان، کیمرا انسٹالیشن، سولر لائٹس، کچہ مارکیٹوں کی پختگی اور دیگر مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض ہوئی۔ اجلاس میں خار بازارکے کمیٹی ممبران نے اس حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیے,اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بازار میں تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، تجاوزات ہٹانے، کیمرا انسٹالیشن، سولر لائٹس،ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔انہوں نے بازار کمیٹی ممبران سے بھی کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں ٹی ایم اے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ بازاروں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائی جاسکے۔