چارسدہ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چارسدہ کی انسپکشن ٹیم نے تحت بھائی اور غنی خان روڈ پر مختلف گُڑیونٹس میں گُڑاور تیاری کا اچانک معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ایک گُڑیونٹس سے 40 کلو چینی برآمد جبکہ معتدد گڑ یونٹس میں ممنوعہ رنگ، کیمکل صفائی نہ کرنے اور دیگر ملاوٹ پر جرمانہ عائد کئے گئے۔خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی چارسدہ نے گڑ یونٹس کے چیکینگ کے دوران مالکان کو ممنوعہ رنگ، کیمکلز اور چینی کے ملاوٹ کے نقصانات کیبارے خبردار کیا۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ گُڑ کی تیاری میں چینی کا استعمال ممنوع ہے جبکہ استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ چیکینگ کے دوران فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ گڑ کی تیاری میں چینی اور ممنوعہ کیمکلز کے استعمال پر پابندی ہے جس کے استعمال پر ان گڑ یونٹس کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ اس کے علاوہ گڑ یونٹس کو حلال فوڈ اتھارٹی سے رجسٹریشن کرکے لائسنس بھی جاری کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے