شبقدر (مانند نیوز)شبقدر مردانہ میں زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ایک شدید زخمی۔ مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوئے۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ شبقدر کے علاقہ مبین قلعہ مردانہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جان بحق ہوئے شبقدر پولیس کے مطابق ملزمان نے مسجد میں تکرار کے بعد گولیاں چلا دی جس کے نتیجے میں مسکین عمر 32سال جبکہ عبدالصمد عمر 28سال پسران شمشاد جاں بحق ہوئے۔ مقتولین سگے بھائی ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جمال خان ولد مزمل شدید زخمی ہوئے۔ مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیے گئے جبکہ زخمی کو شبقدر سے مزید علاج کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ منان ولد شمشاد کی مدعیت میں ملزمان جمشید ولد فضل حکیم، زید، مبین اور عبد اللہ پسران جمشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے