پشاور(مانند نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان بزنس فورم اور جماعت اسلامی یوتھ آئندہ انتخابات میں اپنا اہم کردار ادا کریگی۔ پاکستان بزنس فورم نے ہمیشہ تاجروں کے مفادات کے لئے آواز اٹھائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان بزنس فورم کے سینئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل سے خصوصی ملاقات کے دوران کی۔ اس موقع پر مشتاق احمد خلیل نے پاکستان بزنس فورم کی کارکردگی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا جبکہ جماعت اسلامی یوتھ کے حوالے سے نوجوانوں کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بھر پور کامیابی حاصل کریگی جماعت اسلامی نے پشاو ر کوپھولوں کا شہر بنایا تھا۔ پشاو ر کی عوام کو ان کا حق صرف جماعت اسلامی نے دیا ہے۔ جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے لئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو درپیش مسائل جماعت اسلامی یوتھ ہی حل کریگی پاکستان بزنس فورم پشاور کے تاجروں کے مفادات کے لئے آواز اٹھا رہی ہے اور پاکستان بزنس فورم پاکستان کے تاجروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ پشاور کے تاجروں کے وسیع تر مفادات میں پشاور کے تاجروں کو صوبائی او روفاقی ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے۔ پشاور کے تاجروں کو درپیش مشکلات صوبائی حکومت حل کرے محکمہ اوقاف کے تاجروں کامسئلہ بھی حل کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے