پشاور(مانند نیوز) کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت 27 نومبر سے یکم دسمبر تک انسداد پولیو مہم(National immunization day campaign) کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی اجلاس میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک قومی انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن کو تفصیلی آگاہی دی گئی اجلاس میں قومی مہم کے لئے انتظامات کو ختمی شکل دیئے دی گء اور مہم کو کامیاب بنانے کے لئے باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دئے دی گئی اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند ڈاکٹر اختشام الحق اور ان کی ٹیم کو سراہا گیا اور اس سلسلے میں ان کو تعریفی سند سے نوازا گیا کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے قومی پولیو مہم کے سلسلے میں تیاریوں،انتظامات اور دیگر امور سے متعلق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے یومیہ رپورٹ طلب کر لی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے