ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کو ہر قسم کی منشیات کے ناسور اورجرائم پیشہ عناصر سے پاک صاف کرنے کے ساتھ ساتھ امن وامان کا گہوارا بنانے کا عظم کر رکھا ہے۔اس سلسلے میں تمام لیویز پوسٹ کمانڈروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تھانوں کے حدود میں منشیات فروشوں اورشرپسند افرادپر کھڑی نظر رکیں تاکہ اس مکروہ دندے میں ملوث لوگوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد خان مہمند نے کہا کہ عوام کی جان و مال،عزت وآبرو کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات فروشی کے دندے میں ملوث لوگوں کے لیے ملاکنڈ میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروش بد امنی پھیلانے والے عناصر کاسختی سے قلع قمع کیا جائے گااور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنردرگئی نے محکمہ ایکسائز کے نمائندے کے ہمراہ درگئی سب ڈویژن کے بارگین ملکان کے ساتھ این سی پی گاڑیوں کی پروفائلنگ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کی۔انہوں نے بارگین مالکان کو ہدایت کی کہ وہ این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ایکسائز اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ ایکسائز کے نمائندے رجسٹریشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کر سکیں۔ایڈیشنل اے اسی نے درگئی سب ڈویژن کے تمام پوسٹ کمانڈروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ رجسٹریشن ٹیموں کو ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی فراہم کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے