ہنگو(مانند نیوز) ثاقب نثار اینڈ کمپنی نواز شریف کیخلاف سازشیں نہ کرتی تو آج پاکستان مسائلستان بہ بنتا، 22 سال سے صوبے میں کرپٹ عناصر مسلط رہے، لہذا صوبے کے مسائل کا الزام مسلم لیگ ن کو نہ دیا جائے۔ 2024 کے انتخابات میں ملک گیر کامیابی ن لیگ کا مقدر ہے، انجنئیر امیر مقام صوبے میں مسلم لیگ ن کے آئیندہ وزیر اعلی ہوں گے۔ ٹکٹوں کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ جو فیصلہ کریگا وہ سب کیلئے قابل قبول ہوگا۔ قائد نواز شریف کی ہدایت پر ہنگو سمیت پورے صوبے کا دورہ کر رہے ہیں۔ پسماندہ اضلاع کے مسائل اور ان کی ترقی کیلئے سفارشات مرتب کر کے مفصل رپورٹ میاں نواز شریف کو پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوں کیپٹن صفدر، سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور شاہ جی گل آفریدی نے ہنگو مسلم لیگی رہنما الیاس اورکزئی خے رہائشگاہ گرین ہاوس میں پریس کانفرنس اور بعد ازاں سابق ممبر صوبائی اسمبلی عتیق الرحمان اور تحصیل مئیر عامر غنی کی رہائشگاہ ہنگو ہاوس میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء علی یوسفزئی، ضلعی جنرل سیکرٹری سید جمال اورکزئی، الیاس اورکزئی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔گرین ہاوس میں ہنگامی پریس کانفرنس اور بعدازاں حاجی عتیق الرحمان کی رہائشگاہ پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں انجنئیر امیر مقام وزیر اعلی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اینڈ کمپنی سازشیں نہ کرتی اور میاں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوتا۔ کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو خیبر پختونخواہ میں مسلط کیا گیا اور پورا صوبہ تباہ و برباد ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کی پسماندگی کی ایک بڑی وجہ ایسے لوگوں کو اسمبلی میں بھیجنا تھی جو علاقے کا مقدمہ لڑنے کا ویژن نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے احکامات پر صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع بالخصوص جنوبی اضلاع کا تفصیلی دورا کر رہے ہیں۔ ان شہروں میں ترقی کیوں نہ ہو سکی اور ترقی کیلئے کیا کیا کرنا ضروری ہے اس ضمن میں مفصل رپورٹ میاں نواز شریف کو پیش کریں گے۔ سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر حاجی غنی الرحمان کیساتھ برادرانہ اور احترام پر مبنی تعلقات تھے ان کے خاندان میں ہنگو کی ترقی کیلئے جو کچھ کیا اس کی نظیر نہیں ملتی اور اب ان کے فرزند سابق ایم پی اے عتیق الرحمان اور تحصیل مئیر عامر غنی اپنے والد کے نقش قدم پر چلے ہوئے علاقہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے بڑے بھائی کی ترقی دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے، باقی صوبوں کو بڑے بھائی کی مشاورت کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے قبائلی علاقوں کو ایک حیثیت اور نام دیا اور وہ خیبر پختونخواہ کی ترقی چاہتے ہیں۔ لہذا خیبر پختونخواہ کے عوام کو چاہئیے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیکر اپنے اپنے علاقوں سے ایسے لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں جو ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی توانائیاں خرچ کر سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے