ملاکنڈ(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس شاہد خان مہمند نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 نومبر سے شروع ہونے والے پانچ روز انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں تاکہ ضلع ملاکنڈ کو پولیو فری ضلع بنایا جائے۔یہ ہدایت انہوں نے 27 نومبر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے دی۔اجلا س میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے،ای پی آئی کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ونمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں 27 نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاجس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کو اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے انسداد پو لیو مہم کا باقاعدہ افتتا ح کیا جو یکم دسمبر 2023 کو اختتام پزید ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے