جمرود(نمائندہ مانند )ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرڈسٹرکٹ خیبر کا جمرودملک آباد میں پرائمری سکول کا دورہ،بلڈنگ کا جائزہ، اساتذہ اور بچوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرضلع خیبر مصری خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول شمشیر کلے ملک آباد جمرود کا دورہِ کیا،انہوں نے سکول بلڈنگ کا جائزہ لیا اور سکول میں اساتذہ اوربچوں کو تمام ضروریات اور مشکلات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین این سی 2 شاہد خان آفریدی نے سکول کے مختلف حصے دیکھائے جن میں بعض دیواریں بلکل خراب اور بوسیدہ ہو چکے ہیں اور سکول کے حوالے سے تمام ضروریات و مشکلات ان کے سامنے رکھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی او،پی این ڈی میل و ایڈیشنل چارج فیمل طاہر خان،اے ڈی او واجد خان، ایس ڈی او جمرود عادل نواز خان بھی تھے جنہوں نے سکول کو درپیش تمام مسائل نوٹ کئے۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مصری خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی صفائی ستھرائی،رنگ و روغن، چھتوں پر گراوٗٹ کرنے بچوں کو سکول بیگز فوری دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول بہترین لوکیشن اور موضوع جگہ پر واقع ہے،انشاء اللہ سکول کو اس قابل بنائینگے کے آئندہ سیشن میں طلباء کی تعداد سو سے بڑھ جائے۔اس موقع پر بھی آفسران نے بچوں میں سکول بیگز اور کاپیاں تقسیم کئے۔ایجوکیشن آفسران نے چیئرمین نیبرہوڈ ٹاؤن 2 جمرود شاہد خان آفریدی کو سکول کو جلد تمام ضروریات مہیا کرنے اور سکول میں مرمت کا کام جلد شروع کرنے اور بین اٹھنے کے فوراً بعد سکول کے لئے کلاس فور بھرتی کرنے کا بھی یقین دہانی دی۔ڈپٹی ایجوکیشن آفسر خیبر مصری خان نے سکول کو فنکشنل کرنے اور کم وقت میں بچوں کی بڑی تعداد کو سکول میں داخل کرنے پر ہیڈٹیچر نعیم جان اور ٹیچر عبدالہادی کی کارکردگی کی تعریف کی۔