پشاور(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب صدر و سابق ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے دیر میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن پر پولیس کی طرف سے فائرنگ ٗ لاٹھی چارج اور کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئیکہا ہے کہ پولیس فائرنگ سے تحریک انصاف کے کارکن زخمی ہوئے ہیں ریاست جو کچھ بھی کرے مگر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی ِانتخابات کے شیڈول سے قبل تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن پر پولیس کی طرف سے فائرنگ ٗ لاٹھی چارج متوقع امیدواروں کی گرفتاریوں اور مقدمات کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پارٹی کے موزوں ترین امیدواروں کو انتخابات سے دور رکھنا اور کارکنوں کے حوصلے پست کرنا ہے لیکن کارکن کل بھی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے اور آج بھی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ایسے ہتکھنڈوں سے تحریک انصاف کو روکا اور دبایا نہیں جاسکتا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کرک اور دیگر اضلاع میں تحریک انصاف کے عہدیداروں کے گھروںپر چھاپوں اور چادر وچاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئیواضح الفاظ میں کہا کہ حکومت چاھے جو کچھ بھی کرے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو دبا نہیں سکتی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نشستوں پر امیدوار کھڑے کریگی اورشفاف وغیر جانبدار انتخابات ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریگی 8 فروری کو عام انتخابات میں عوام ووٹ کی شکل میں ایک ایک زیادتی کا بدلہ لیں گے اور ملک بھر میں تحریک انصاف کا راج ہوگا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات تو سب کرتے ہیں لیکن دی نہیں جا رہی ریاستی تشدد سے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہیتمام تر جبر کے باوجود ہمارے کارکن اور امیدوار ابھی تک پارٹی کے ساتھ ہیں اور جو ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے اس کا جواب 8 فروری کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے دیں گے جیل کی صعوبتوں ٗ چھاپوں اور ناجائز مقدمات سے ڈرنے والے نہیں عوام کل بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے آج بھی کھڑے ہیں اور زندگی کی آخری سانس تک کھڑے رہیں گے