وانا (مانند نیوز) ضلع جنوبی وزیرستان وانا امہ چلڈرن اکیڈمی میں سالانہ کارکردگی باریپروقار تقریب منعقد ہوئی، جسمیں قومی زعماء، سیاسی قائدین شعبہ تعلیم سے وابسطہ لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام کے مہمان خصوصی پرائیوٹ سکول ایسوسیشن کے صدر ہمایوں شریف تھے اس موقع پر سکول کے بچوں نے پی ٹی شو؛ ٹیبلو؛ قومی نغمے اور تقاریر کئے گئے امہ چلڈرن اکیڈمی کے پرنسپل ناصر جاوید نے سکول کے بچوں کی پرفارمنس پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ سکول ھذا کے بچوں نے کیڈٹ کالج وانا اور واوا ٹیلنٹس سکالرشپس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امہ چلڈرن اکیڈمی ابھر رہی ہے تقریب سیصدر واوا رحمت اللہ وزیر نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ اہل لوئر وزیرستان امہ چلڈرن اکیڈمی کو اپنے ادارہ سمجھیں اور صاحب حیثیت لوگ کردار ادا کرنے میں آگے آئیں۔ انہوں مولانا محمد ادریس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت یہ ادارہ قائم ہوا جسمیں علاقہ کے یتیم بچے زیر تعلیم ہیں جنھیں ٹرانسپورٹ ‘ یونیفارم ‘ بکس اور دوپہر کا کھانا مفت میں مہیا کیا جاتا ہے صدر محفل پرنسپل ہمایوں شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہے لیکن اس ذمہ داری سے نبردآزما ھونے کے لئے تمام پرفیشنلز کواپنا اپنا کردار ذمہ داری کے ساتھ نھبانا ہوگا تاکہ لوئر وزہرستان کی نئی نسل میں ذمہ داری کا احساس اجاگر ہو سکیں سکول کے بچوں میں مہمانوں نے انعامات بھی تقسیم کئے گئے واضح رہے کہ امہ چلڈرن اکیڈمی کے یوم سالانہ کی تقریب میں علاقائی مشران؛ تمام سکولوں کے پرنسپل صاحبان؛.سیاسی پارٹیز کے مقامی قائدین اور ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا سے وابسطہ تمام صحافیوں نے معصوم اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھرپور شرکت کی۔