ہنگو(مانند نیوز) مسلم لیگ(ن) ضلع ہنگو کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی,ہنگو اور اورکزئی کے عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ سے والہانہ محبت رکھتے ہیں,نواز شریف نے ملک کو مسائل سے باہر نکالا اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا،کیپٹن صفدر کے دورے سے کارکنان میں جوش و ولولہ بیدار ہوا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) ضلع ہنگو کے صدر الحاج فرید مفکر،سئنیر نائب صدر حاجی روشنیل،جنرل سیکریٹری سید جمال اورکزئی اور دیگر نے مسلم لیگ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ ضلع ہنگو کے ورکرز کنونشن کا انعقاد پھاٹک ہنگو میں کیا گیا۔جس میں اسحاق مخٹک،ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹر نور قرار بنگش،ملک صفت گلون سمیت ضلع بھر سے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ورکرز کنونشن سے ضلعی صدر الحاج فرید مفکر،جنرل سیکریٹری سید جمال اورکزئی، ڈویثزنل یوتھ کوآرڈینیٹر نبیل بنگش تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹر الیاس اورکزئی،تحصیل یوتھ کوآرڈینیٹر ٹل قاری واجد،سابق جنرل سیکریٹری عبدالواحد اورکزئی،نسلم لیگ(ن) ضلع ہنگو کے سئنیر نائب صدر اور ناظم حاجی روشنیل،تحصیل صدر مسلم لیگ ہنگو خانزادہ سیف الرحمان بنگش،حیات وزیر بنگش،محمد ولی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ہی قوم کی نمائیندہ جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور میں ملک کو ترقی دی اور قوم کی خوشحالی کے لیے ترقیاتی کام کروائے۔مقررین نے کہا کہ جنرل انتخابات میں مسلم لیگ ہی چاروں صوبوں میں کامیاب ہو کر اپنی حکومتیں بنائے گی اور میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر سابقہ حکومتوں کے گند جا صفایا کریں گئے الحاج فرید مفکر اور دیگر نے کہا کہ ہنگو اور ورکزئی کی نشستوں پر مسلم لیگ اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ضلعی صدر الحاج فرید مفکر نے کارکنوں ور رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کریں اور کارکنان عوام سے اپنے رابطے مزید مستحکم بنائیں۔غیر معمولی اجلاس میں تنظیم سازی سمیت دیگر پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ط