نوشہرہ (مانند نیوز) خالد نظیر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) خیبر پختونخواہ نے پی ایس آر اے میں بین الا اضلاعی سطح پر کمیٹیوں کی عدم موجودگی کے باوجود پی ایس آر اے حکام کا نجی تعلمی اداروں کے ویزٹس کو نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرنسپلز کو ہراساں کرنے کے مترادف قرار دیاہے اور کہا ہے کہ پی ایس آر اے احکام کس قانونی کے تحت نجی تعلمی اداروں کے ویزٹس کرکے ان کے پرنسپلز اور سربراہان پر جرمانے عائد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید انس تکریم کاکاخیل نے نوشہرہ میں میڈیا کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پین نوشہرہ کے صدر قاضی فضل حکیم بھی موجود تھے سید انس تکریم کاکاخیل نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے صدور او جنرل سیکرٹریزاپنی صوبائی کابینہ اور اضلاع کے اکابرین کے ہمراہ پی ایس ار اے ڈائریکٹریٹ کا دورہ کریں اور ان سے پوچھیں کہ سرکار کے تمام ادارے قانون پر چلنے کے پابند ہیں کوئی بھی سرکاری ادارہ قانون سے ماورانہیں موجودہ وقت پی ایس ار اے موجود نہیں اور ہائی کورٹ نے اتھارٹی کنسٹیچیوٹ کرنے کا حکم دیا ہے اتھارٹی کی ماتحت نارمز اینڈ سٹینڈرڈ کمیٹی موجود نہیں کیونکہ ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی بھی موجودنہیں اور ڈائریکٹریٹ ماورائے قانون نجی تعلیمی اداروں کا انسپکشن کر کے جرمانے لگا رکر غیر قانونی طور پر اپنا ٹی اے ڈی اے بنا نے میں لگے ہیں اور نجی تعلیمی اداروں اداروں کو پورے صوبے میں ہراساں کر رہے ہیں نجی تعلیمی اداروں کے ایسوسی ایشن (پین) کو الیکشن کا لالی پاپ دیکر نجی تعلیمی شعبے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بھر سے پین کے صوبائی اور اضلاعی ذمہ داران بہت جلد پی ایس آر اے کے ایم ڈی سے ملاقات کرکے پی ایس آراے کے احکام و اہلکاران کے اسطرح کے غیر قانونی وزٹ کرنے کا قانون مانگے گے اور پوچھیں گے کہ کس قانون اورکس اختیار کے تحت پی ایس آر اے احکام و اہلکاران صوبہ بھر میں نجی تعلیمی اداروں کے ویزٹس کرکے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرنسپلز کو ہراساں کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس آر اے احکام و اہلکاران کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخواہ کی نجی تعلمی اداروں کے سربراہان و پرنسپلز کو تنگ کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ انتہائی محدود وسائل اور مشکل حالات میں یہی نجی تعلیمی ادارے حکومت وقت کے ساتھ صوبے میں شرح خواندگی بڑھانے اور بیروزگاری کو کنٹرول کرنے میں معاون بنی ہوئیں ہیں۔