سخاکوٹ(مانند نیوز) ایڈیشنل سیشن جج/اضافی ضلعی قاضی درگئی طلاء محمد درگئی نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کوعمر قید اور مجموعی طور پر گیارہ لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق سرکار بنام(1)افتاب الدین ولد اعتبار خان(2)محمدجلال ولد محمدرسول ساکنان حبیب الرحمان کلے سخاکوٹ کو جرم ثابث ہونے پر ملزمان کوعمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر31مورخہ 20فروری 2022جرم 302/338-201-203 prتھانہ سخاکوٹ میں درج ہوا تھاملزمان کے خلاف دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے پر جرم زیر دفعہ 302/114میں عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ بطور معاوضہ مقتول کے ورثاء کو اداکریگاجبکہ دفعہ 338cمیں سات سال قید اور اسی طرح 201/203ppcمیں سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ15aaمیں ایک سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ کا سزاسنایا گیا