اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید دو ہزار 127 افغان باشندے اپنے ملک روانہ ہو گئے۔پاکستان نے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد سے غیرقانونی افغان باشندوں کے محفوظ اور باعزت انخلا کے لئے مختلف اقدامات کررکھے ہیں جن کی بدولت اب تک طورخم بارڈر سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد افغانستان واپس جاچکے ہیں۔ اب مزید 2127 غیرقانونی افغان باشندے سرحد پار کرکے اپنے ملک واپس چلے گئے جن میں 527 مرد، 549 خواتین اور ایک ہزار 39 بچے شامل تھے۔453 خاندانوں پر مشتمل یہ افراد 54گاڑیوں پر افغانستان بھجوائے گئے۔اب تک اپنے ملک واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد دو لاکھ 53ہزار 235ہوچکی ہے۔