اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے لئے ”اعلیٰ عدلیہ”لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔ سپریم کورٹ میں ضمانت کے ایک مقدمے کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو اعلیٰ عدلیہ لکھنے سے روک دیا۔سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں سپریم کورٹ کیلئے عدلیہ کا لفظ نہیں لکھا گیا۔حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو آئین پاکستان کے مطابق سپریم کورٹ کہا جائے۔ سپریم کورٹ کے لئے ” اعلی عدلیہ”لکھنے پر باپندی کا حکمنامہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جاری کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے