شبقدرچارسدہ (مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ خیبر پختونخوا کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے پختون قوم عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں۔ خیبر پختونخوا کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے والا واحد پختون لیڈر صرف ایمل ولی خان ہے اور آنے والا دور بھی عوامی نیشنل پارٹی کی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور PK66 شبقدر کے نامزد امیدوار معراج خان آف شبقدر نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پوری تیاری کیساتھ میدان میں ہیں معراج خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل شبقدر کے عوام بھی ترقی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے لئے پختون قوم عوامی نیشنل پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پختون قوم ترقی کے سفر کو تیز کرنے کیلیے عوامی نیشنل پارٹی کا ہی ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا سیاہ دور ملکی معیشت کو لے ڈوبا خیبر پختونخوا میں ایک دہائی حکمرانی کرنے والوں نے پختون قوم کو ترقی و خوشحالی سے محروم کرکے پسماندگی کی طرف دھکیل دیا پی ٹی آئی نے عوام کو خون کے آنسو رلایا انہوں نے کہا کہ پختون قوم کو اسفندیار ولی خان،ایمل ولی خان اور حیدر خان ہوتی سے بہترین قائدین نہیں مل سکتے معراج خان آف شبقدر نے کہا کہ ہمارا اصل سرمایہ غیور عوام ہیں سیاست میں عوام کی بلا امتیاز خدمت کرتا رہونگا نفرت کی سیاست دفن ہو چکی ہے شبقدر کے غیرت مند لوگ لالچی مفاد پرست ٹولے سیچھٹکارا چاہتی ہے عام انتخابات میں مفاد پرستوں کو بری طرح مسترد کر دیں گے پی کے 66 شبقدر کے نامزد امیدوار معراج خان آف شبقدر نے کہا کہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک بڑی قوت بن کر عوام کے ووٹ کے ذریعے صوبہ خیبر پختون خوا ء میں حکومت بنانے میں کامیاب ہونگے۔