شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں دفعہ 144 کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو کھلی چھوٹ، 20 نومبر کو شانگلہ میں لگائی گئی دفعہ144 کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ دفعہ19 دسمبرتک جاری رہے گی تاہم جمعرات کے روز عوامی نیشنل پارٹی کو شانگلہ میں جلسے کی اجازت دے دی گئی اس سے پہلے بھی21نومبرکو مسلم لیگ نے شانگلہ میں جلسہ کیا تھا جبکہ اسی دن شاہپور میں پی ٹی ائی کارنرمیٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کے ضلعی صدر لیاقت یوسف زئی سمیت کئی اہم رہنماوں کو گرفتار کر دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں دفعہ 144کے تحت چار افراد سے زیادہ کے مجمے پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور اسے قانون کی غلاف ورزی قرار دی جائے گی تاہم پہلے مسلم لیگ اور اب عوامی نیشنل پارٹی کو کھلی چھوٹ دینے پر عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے کہ شانگلہ میں تمام جماعتوں کو کھل کر میٹینگز،جلسے،ورکر کنونشنزو دیگر تقریبات کی اجازت ہے مگر صرف پی ٹی ائی کو نہیں تا ہم یہ اقدام درست نہیں۔ شانگلہ میں دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر پی ٹی ائی کے ضلعیصدر سمیت دیگر کی گرفتاری پر عوامی نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی سمیت عوامی رد عمل شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور اس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو یکسا ماحول فراہم کرنا چاہیے۔ شانگلہ میں عائد دفعہ 144 کی باوجود عوامی نیشنل پارٹی کی ورکر کنونشن جلسے کے حوالے سے شانگلہ کی ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان سے بار بار رابطے کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ عام انتخابات قریب آتے ہی شانگلہ میں ایک جماعت کے ساتھ رویے پر عوامی رد عمل میں روز بروز مسلسل تیزی ا ٓرہی ہے اور وہ انتظامیہ سمیت دیگر جماعتوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ شانگلہ میں تحریک انصاف کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے برعکس مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے اور انتظامیہ ان جماعتوں کی کھل کر حمایت کر رہی ہے جو آنے والے انتخابات میں اثر انداز ہو سکتے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے