پبی (مانند نیوز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود کے احکامات پررات گئے SDPOsسرکل کا مختلف تھانہ جات کے دورے۔سیکورٹی انتظامات،حوالات،صفائی ،تھانہ جات کے ریکارڈ کی چیکنگ.سائلین سے ملاقات۔ بروقت مدد،عزت سے پیش آنے کے احکامات جاری کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنو شہرہ ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ کے SDPO اکوڑہ ارشد احمد SDPO پبی شفیع الرحمن اور SDPO کینٹ اسماعیل شاہ نے مختلف تھانہ جات کے دورے کئے۔تھانہ جات کے جملہ ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔تھانہ جات کی صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کی۔حوالات میں ملزمان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔تھانہ جات میں موجود سائلین سے مْلاقات کرکے خوشگوار ماحول میں درپیش مسائل کے بارے میں بات چیت کی اور موقع پر حل کرانے کے احکامات جاری کئے۔موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے بنیادی انسانی حقوق کا ہر حال میں خیال رکھیں۔تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے عزت نفس کو مجروح نہ ہونے دیں۔تھانہ جات میں سائلین کو عزت دیکر پولیس پر اْنکے اعتماد بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں