پشاور(مانند نیوز) عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) اور دوستی کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاہے۔ سیمینار میں رضا کاروں کی خدمات کا اعتراف اور اہمیت کو اُجاگر کرنے کےعلاوہ اُن کی بے لوث خدمات کو خراج ِتحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام سے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی لعل محمد طورو، چئیر مین خیبر سوسائٹی آف امریکہ تاج اکبر،عبد الولی خان یونیورسٹی کے کاظم، سہیل عالم،وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی صدر عقیلہ سنبل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد آیاز،عابد علی،جمال اصغر اور دیگر نے خطاب کی،سیمینار میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حالیہ دور میں انسانیت کی خدمت کے جذبےکو فروغ دینا بہت ضروری ہے ، رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے لوگ اللہ تعالی کی طرف سے رحمت بن کر آتے ہیں جو تمام عمر بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پہلی بار اقوام متحدہ کی جانب سے 1985ءمیں یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا،ہر سال اس دن کے منانے کا مقصد مدد گاروں کو معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کار خیر میں حصہ ڈالنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔دن ہو یا رات، آفات ہوں یا سانحات، حب الوطنی اور جذبہ انسانیت سے سرشار ریسکیو رضا کاروں کی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔رضاکار کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے ہاں متعدد رضا کار تنظیمیں منظم طریقے سے کام کر رہی ہیں۔رضا کار تنظیموں سے منسلک افراد کا بنیادی مقصد مفید شہری کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دینا اور لوگوں کی بے لوث مدد کرنا ہے، مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے رضاکار جو کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں وہ انتہائی قابلِ تعریف ہیں۔ رضاکار ہمارے معاشرے کا وہ اثاثہ ہیں جو بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ اور طمع کے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی خدمات جذبہ ہائے حب الوطنی اور جذبہ ہائے انسانیت سے سرشارہوتی ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر رضاکارانہ خدمات پیش کرنے والے طلباء اور گیسٹ سپیکرز کو اعزازی شیلڈدئیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے