پشاور(مانند نیوز) گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ مردان کی کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی ، ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیں۔ سرکاری اسکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں گورنمنٹ مڈل سکول بغدادہ کی ٹیموں نے ضلع کے مقابلوںاتھلیٹکس ریلی،پوسٹر میکنگ اور اردو خوش نویسی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔چارسو میٹر دوڑ،مضمون نویسی انگریزی،انگریزی خوش نویسی میں دوسری پوزیشن جبکہ نیزہ بازی،قومی ترانہ،اردو تقریر،سکاوٹ حمد اورانگریزی تقریر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پر والدین اور عوامی حلقوں نے اسکول انتظامیہ اور مقابلوں میں حصہ لینے والی بچوں کو مبارکباد پیش کی۔عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہوتی ہیں غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھار ملتا ہے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ صحت معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں عمدہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کے لیے غیرنصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہے تاکہ بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا میں بھی اپنا اپنے والدین اساتذہ اور ملک کا نام روشن کرسکے اور اسکے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس سلسلے میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کوبھی اہم رول ادا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اردو خوش نویسی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد مصطفیٰ یتیم ہے، محمد مصطفیٰ غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی مردان کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جومختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی سہولیات یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے