سوات (مانند نیوز) سٹی میئرسوات شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ مینگورہ کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ پی ٹی آئی کی طرف سے عوام کے لئے انمول تحفہ ہے، انشاء اللہ یہ میگاپراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اس سے لاکھوں لوگوں کو پینے کاصاف پانی میسر ہوگا، گریٹرواٹر پراجیکٹ کی تکمیل سے پینے کے پانی کے حوالے سے لوگوں کاسنگین مسئلہ حل ہوجائیگا، پاکستان تحریک انصاف کے اسی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں مینگورہ گریوٹی منصوبہ کے لئے سامان کی فراہمی کے بعد معائنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے پراجیکٹ کے لئے سامان کی فراہمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس منصوبے پر کام کاآغاز ہوگا، یہ تحریک انصاف کا منصوبہ ہے جو مینگورہ اورگردونواح کے لوگوں کے لئے پی ٹی آئی کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے لاکھوں لوگوں کو پینے کے صاف پانی فراہم ہو گا، اوراس سے پینے کے صاف پانی کاسنگین مسئلہ حل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئی کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کرنااولین ترجیح ہے عوام کومسائل کے دلدل سے نکالنا اورہرشعبہ زندگی میں ان کو ریلیف فراہم کرنا میرا ایجنڈا ہے، تحصیل بابوزئی کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کرداراداکرتے رہیں گے عوامی مشکلات کم کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لوگوں کو درپیش مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانااورہرفورم پراٹھانا اپنافرض سمجھتے ہیں، عوام نے جس مقصد کے لئے مجھ پر اعتماد کیاہے، ان مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ شاہدعلی خان نے واضح کیا کہ ان کی تمام تر جدوجہد کاواحد مقصد لوگوں کی خدمت اورعوامی مسائل حل کراناہے، عوام کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئی کے لوگوں کے مفادات عزیز ہیں اورعوامی مفادات کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئی کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل علاقہ بنانامیرامشن ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کومسائل کے دلدل سے نکالنا اورلوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنامیراایجنڈاہے۔