چارسدہ(مانند نیوز)عمرزئی پولیس کی کامیاب کاروائی، رات کی تاریکی میں گھروں سے چوری کرنے والے تین رکنی گینگ بے نقاب،تین ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 1575گرام ائس اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالے تین پستول برآمد،جبکہ ملزمان کی نشان دہی پرمال مسروقہ سامان اور سرکاری تار برامد۔ مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع، ڈی ایس پی تنگی حسن خانعمرزئی پولیس کو گھروں سے چوری کے مختلف چار رپورٹ موصول ہوئی، عمرزئی پولیس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان نے چوری واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عمرزئی ذوالفقار علی خان اور دیگر پولیس آفیسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کا حکم دیا۔ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عمرزئی ذوالفقار علی خان نے ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، ٹیم نے علاقے میں موجود مشکوک افراد کا ڈیٹا حاصل کیا، جدید سائنسی تحقیقات کے زریعے ملزمان نوید ولد تاج علی سکنہ حیات گل کورونہ عمرزئی، رحمن ولد عمران سکنہ اخون ڈھیری اور ذاکر ولد سرفراز سکنہ اخون ڈھیری تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے،ملزمان کی نشانی دہی پر 7عدد جرنیٹرر مختلف قسم کے،ایک موٹر سائیکل پارٹس کی شکل میں،تین عدد بیٹری،3عدد گرل کی مالیت 20ہزار روپے اور ایک ہزار میٹرر سرکاری تار برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1575گرام آئس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین پستول بمعہ کارتوس بھی برآمد کرلیا ہے،