شبقدر(مانند نیوز)پی کے 66 شبقدر میں جماعت اسلامی کامیاب ہو کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی۔ سابقہ نمائندوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دیں۔ جماعت اسلامی پی کے 66 شبقدر کے نامزد امیدوار حاجی خداداد خان نے شبقدر میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے صوبہ خیبر پختون خواء میں حکومت قائم کرے گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی کیونکہ سابقہ ادوار میں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اقتدار کو ترجیح دی گئی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے اور خدمت کے لئے اقتدارکی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ صحیح نیت کے ساتھ جذبہ ضروری ہے پی کے 66 شبقدر کے نامزد امیدوار حاجی خداداد خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے کرپٹ ترین وزراء مشیر و معاونین ایم پی ایز ایم این ایز کا کڑا احتساب کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی انہوں نے عوام پر زور دیا کہ آئندہ عام انتخابات میں مفاد پرست جھوٹے اور برائے نام عوامی خدمت کے دعویدار امیدواروں کو بری طرح مسترد کریں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار خدمت کا موقع فراہم کرینگے