دیر (مانند نیوز)لوئر دیر کے نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ دیر لیویز واصل خان نے چارج سنبھال لیا۔ نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے وژن کے عین مطابق عوام النا س کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے اور عوام کو جائز قانونی مدد بلاکسی تاخیر کے فراہم کی جائیگی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ سرکاری دفاتر میں لاپروا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور کارسرکار میں دلچسپی لینے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ ضلعی آفسران کو عوامی امور جلدی نمٹانے کی ہدایت۔ اس موقع پر نوتعینات ڈی سی لوئر دیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر دیر کی تعمیر وترقی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اس سے قبل نئے تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ دیر لیویز واصل خان نے چکدرہ لیویز فورٹ کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی ناصر علی خان نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔ دیر لیویز کے چاوق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ دیر لیویز کو گارڈ آف آنر پیش کی۔ اسسٹنٹ کمشنراور صوبیدار میجر دیر لیویز شہاب الدین خان نے دیر لیویز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے