شبقدر(مانند نیوز)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر میں اندھیر نگری چوپٹ راج ڈاکٹرز ڈیوٹی کے دوران گھنٹوں غائب مختلف بیماریوں میں مبتلا بیچارے مریض انکے لواحقین گھنٹوں انتظار کے باوجود گھروں کو مایوسی کی حالت میں واپس چلے جاتے ہیں ایم ایس ڈاکٹرافتخارکو باربارشکایت کرنے کے باوجودبھی مسائل حل نہیں کئے گئے۔وزیر صحت اورمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔عوامی وسماجی حلقےتفصیلات کے مطابق شبقدر کے تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال میں ڈاکٹروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ڈیوٹی کے دوران گھنٹوں غائب رہ کر گھروں میں یا اپنے پرائیویٹ کلینکس چلاتے ہیں۔ ہسپتال میں سیرنج اورپٹی تک دستیاب نہیں وہ بھی باہر دکانوں سے لانا پڑتا ہے جس کیلئے خواتین اوربزرگوں کو سڑک پارکرنا پڑتا ہے جو اوربھی ان کیلئے شدیدمشکلات پیداکرتے ہیں۔ ہسپتال کے اندرلیبارٹری میں کئے جانے والے ٹسٹیں ڈاکٹروں کو قابل قبول نہیں ہوتے ٹسٹ لکھتے وقت مریضوں کو باہر کے لیبارٹریوں میں ٹسٹ کرانے کیلئے کہاجاتا ہے کیونکہ ان میں ان ڈاکٹروں کا کمیشن ہوتا ہے۔ حاملہ خواتین کا الٹراساؤنڈ بھی میل ڈاکٹرکرتے ہیں جوکہ پشتو اورپشتون روایات کے خلاف ہے۔صبح 10 بجے کے بعد ڈاکٹرز ہسپتال آتے ہیں۔ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال میں سرسری معائینے کے بعد اپنی پرائیویٹ کلینکس آنے کو کہا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹرافتخارکو کئی بارشکایت بھی کی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ شبقدرکے عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیرِ صحت اورمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔