پشاور(مانند نیوز) ایف جی پبلک سکول خیبر روڈ میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے ایف جی پبلک سکول خیبر روڈ کے بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی اور عملی طور پر زیبرا کراسنگ پر سڑک عبور کرنے کا مظاہرہ کیا گیا اور ٹریفک سگنلز سے متعلق آگاہی دی گئی اسی طرح بچوں کو ٹریفک قوانین پر مشتمل کتابچے بھی دیئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ بچے سڑک عبور کرتے وقت ٹریفک کم ہونے کا انتظار کریں اور زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑک عبور کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلائیں اور ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے