وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوٸر میں پہلی بار ڈراٸیونگ لاٸسنس کے اجراء کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرمان اللہ نے لوگوں میں ڈراٸیونگ لاٸسینس تقسیم کئے، واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان لوٸر میں عوام کی سہولت اور دیرینہ مطالبے پر پہلی بار ڈراٸیونگ لائسنس برانچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت کثیر تعداد میں عوام نے لائسنس کے حصول کیلے ٹریفک ٹیسٹ دیا تھا تاہم ٹیسٹ میں مکمل طور پر پاس ہونے والے امیدواروں میں بدھ کے روز ڈی پی او نے ڈراٸیونگ لائسنس تقسیم کئے جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا گیا، عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ لائسنس کے حصول کیلئے سینکڑوں کلومیٹر دور سفر کرکے ڈی آٸی خان جانا پڑتا تھا تاہم ڈی پی او کے اس اہم اقدام سے عوام کو ایک بہت بڑی سہولت اپنے ہی ضلع میں میسر ہوگئی ہے۔اس بابت ڈی پی او فرمان اللہ خان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اور حفاظت کیلئے تمام دستیاب وساٸل بروے کار لاٸے جاٸینگے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو تمام تر سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے مہیا کی جائے جس کیلئے ہماری ہر ممکن کوشش جاری رہیگی۔