چترال (مانند نیوز)چترال میں کیڈٹ کالج کیلئے زمین ایکوائر کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب کی سربراہی میں کیڈٹ کالج چترال کے لئے زمین ایکوائر کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے سربراہان، سیٹلمنٹ اینڈ ریونیو سٹاف اوردیگر اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں کیڈٹ کالج کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کرنے کے حوالے سے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو مل کر باہمی تعاون سے زمین کا انتخاب کرنے کی ہدایت کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا چترال میں دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی نسل کے لئے کیڈٹ کالج کا قیام بہت ضروری ہے۔چترال میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں۔ کیڈٹ کالج سے نوجوانوں کو کافی فائدہ ہوگااور وہ کثیر تعداد میں آگے جا کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے