ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں حکومتی احکامات کے خلاف ورزیوں پر 36500 روپے کے جرمانے وصول کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے خودساختہ مہنگائی، من پسند ریٹ اور سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی پر ضلع بھر میں 157 کاروائیاں کیں اور خلاف ورزیوں پر کئی افراد کیخلاف ایف ائی آرز درج کرکے 36500 روپے کے جرمانے وصول کئے گئے۔ اس کے علاوہ 2 کاروباروں کو سیل کیا گیا جبکہ 8 دکانداروں کو وارننگز جاری کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند کے ہدایات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے خود ساختہ مہنگائی، من پسند ریٹ اورسرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی پر ضلع بھر میں کاروائیاں کیں اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانہ کیاگیا اور ساتھ ساتھ خلاف ورزیوں پر متعلقہ افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے