ہنگو(مانند نیوز)ڈی آئی خان میں تعینات شہید حوالدار ارشد گل کی نماز جنازہ آبائ قبرستان شاہوں خیل میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں کے حملے سے شہادت کا مرتبہ پانے والے فوجی حوالدار ارشد گل کی نماز جنازہ ہنگو علاقہ شاہوں خیل میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔ جنازے میں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد خان (PSP) فوجی افسران و دیگر پولیس افسران نے کثیر تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔،ڈی پی او ہنگو اور پاک فوج کے آفسران نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر شہید کے وارثاء نے اس قربانی پر فخر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی پر فخر ہے۔