پشاور(مانند نیوز )ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند نے کہا ہے کہ دنیا میں خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر دکھی انسانیت کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو انشائاللہ عوام کیلئے مزید سودمند بنائیں گے اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تمام پروگرامز میں بہتری لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ کے تعاون سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع مردان میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اور حلال فوڈ اتھارٹی سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے لیے ایریا سپورٹ نیٹ ورک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں مردان میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور فوڈ کے حوالے سے مسائل اور ان کے حل کیلئے سول سائٹی سے مختلف تجاویز لئے گئے،اجلاس سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف،حلال فوڈ اتھارٹی کے کا شف خان اور سوشل ویلفیئر کے اسد خان نے بھی خطاب کی،حلال فوڈ اتھارٹی کے کا شف نے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا بنیادی جزو اور کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے کی شناخت ہوتی ہے،شہریوں کو صاف ماحول میں صحت مند غذاء کی فراہمی یقینی بنانا فوڈ محکموں،ریسٹورنٹس سمیت تمام سٹیک ہولڈز کی ذمہ داری ہے،عوام کو صاف اور معیاری خوراک فراہم کرنے کیلئے خیبر پختو نخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہر ممکن طور پر اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقررین نے کہاہے کہ خوراک ہماری روزمرہ ضروریات کا سب سے اہم جز ہے اور انسانی جسم میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ خوراک ہے۔