دیر بالا (مانند نیوز)خیبر پختونخواہ حکومت کا خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کے نام سے ایک نیا اہم اقدام۔ دیر بالا میں خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حامد خان نے ضلعی جرگہ ہال میں اجلاس کی صدارت کی۔ جسمیں اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر محکمہ بلدیات حاجی بادشاہ زادہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو ڈاکٹر اشتیاق احمد اور مختلف محکموں کے سربراہان ونمائندگان نے شرکت کی۔خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کا بنیادی مقصد تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی مزید بہتر کرنا اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ھے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان کو ضروری ہدایات دیں۔دریں اثناء نگران صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے فوڈ انسپکٹراکرام حُسّین کے ہمراہ داروڑہ بازار کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران جنرل سٹورز،مرغ فروشوں،سبزی فروشان اور قصائیوں کی دکانیں چیک کیں۔ گرانفروشی،صفائی وستھرائی کا خیال نہ رکھنے پر متعدد دکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے تحت جرمانہ کیے گیے اور تمام دکانداروں کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔