لوئر چترال (مانند نیوز)لوئر چترال میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر 13 سے 22 دسمبر 2023 تک کیلاش چترمس تہوار کے ختم ہونے تک ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی نے دروش بازار میں موجود مختلف بیکریز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ایس۔او۔پیز کی خلاف ورزی,ناقص صفائی,مضر صحت اشیاء کی استعمال پر متعدد بیکریز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اور کئی بیکری مالکان کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ اے اے سی نے بیکری مالکان کو صفائی کا معیار بہتر بنانے, سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور خلاف ورزی کی صورت میں دکان مکمل سیل کر کے جیل کی سزا دی جائے گی۔