پبی (مانند نیوز)جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرکے جرائم کی بیخ کنی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔موجودہ حالات کے تناظر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کرکے معاشرے کو منشیات سے پاک کریں۔کیمونٹی پولیسنگ پر توجہ دیکر عوام کو ساتھ لیکر چلیں ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نو شہرہ پولیس لائن میں کرائم کے حوا لے سے منعقد اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن،SDPOs,SHOs اور چوکیات انچارجان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے جرائم کے کنٹرول کیلئے کئے گئے اقدامات اور اْسکے نتائج کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرنے اور انکی باقاعدہ نگرانی رکھیں۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔منشیات فروشوں (خصوصا آئس فروش) کو گرفتار کرکے نوجوان نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کریں۔منشیات کے روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم چلاکر عوام میں شعور اْجاگر کریں۔ہوائی فائرنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے سلسلے کو مزید وسیع کرکے تیز کیا جائے۔سٹریٹ کرائم میں کمی کیلئے گشت اور ناکہ بندیوں کو مزید موثر کرنے کی کوشش کریں۔کیمونٹی پولیسنگ پر توجہ دیکر عوام کو ساتھ لیکر چلیں۔عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں اپنا پورا کردار ادا کریں.