ملاکنڈ (مانند نیوز)خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ سوات موٹر وے چیک پوسٹ پر اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی اور دودھ کے نمونے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے چیک کرکے ملاوٹ شدہ دودھ موقع پر تلف کرکے ملزموں کے خلاف جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید سخت کاروائیاں جاری رہیں گے۔