ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز، لائن آفیسر ملاکنڈ لیویز اورتمام تھانوں کے پوسٹ کمانڈران کواپنے دفتر طلب کرکے ضلع میں کرائم پراگرس رپورٹ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں منشیات فروش،غیر قانونی اسلحہ سمگلر اور دیگرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع بھرمیں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔آخر میں ایک بار پھر تمام پوسٹ کمانڈران کو منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے