لوئر چترال (مانند نیوز)کنٹرولر سول ڈیفنس / ڈپٹی کمشر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس آفیسر اسماعیل جان کے نگرانی میں سول ڈیفنس ٹیم نے چترال بازار میں دکانوں،ہوٹلز آرا مشین،اور فرنیچرشو رومز کا معائنہ کیا۔ سول ڈیفنس ٹیم نے کاروباری مراکز میں آگ بجھانے والے آلات, فائر سیفٹی آور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے انسپیکشن کی۔آلات کی عدم دستیابی پر سول ڈیفنس ٹیم نے کاروبار مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی اور دیگر کاروباری مالکان کو وارننگ جاری کیں۔کہ 15دن کے اندر اندر کاروباری مراکز میں آگ بجھانے والے آلات اور سیفٹی کا انتظام کریں،خلاف ورزی کی صورت میں دکانداروں کے خلاف سول ڈیفنس فائر ایکٹ 1951،خیبر پختونخوا فائر سیفٹی آرڈیننس 2019 و سول ڈیفنس سپیشل پاور رولز کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔