جمرود(نمائندہ مانند )محکمہ صحت انسانی مسیحاؤں کے ہاتھوں یرغمال ہے،صحت کے شعبے میں جہاں حکومتی اقدامات ناکافی ہیں وہاں مسیحا کے نام پر ٹھیکیداروں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ آئیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاری خرد برد،اقربا پروری اور لوٹ مار ملاحظہ کرتے ہیں۔معتبر ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے مختلف شعبوں میں مختلف طریقوں سے کرپشن جاری ہے۔زرائع کے مطابق میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ(MTI) ہسپتالوں میں جو انسٹیٹیوٹشن بیس پریکٹس(IBP)کے نام سے جاری کلہاڑ مریضوں اور سرکاری ہسپتال کے نمائندے کے منافی ہے زرائع کے مطابق سرجن جو بھی کیسز IBP میں کرتے ہیں کیس کا رقم سرجن کا رکھا ہوا خاص بندہ وصول کرتا ہے، سرجن کا خاص بندہ سرکاری کاؤنٹر پر کم رقم ظاہر کرتے ہیں۔زرائع کے مطابق بہت سے ڈاکٹرز جو سرجنز ہیں 8,10 کیسز IBP میں کرکے تو ظاہر 2 یا 3 کرتے ہیں،آپریشن کیٹگری A میں کرتے ہیں ظاہر C کیٹگری کرتے ہیں،ان دو، تین کیسز کا رقم بھی کم ظاہر کرتے ہیں۔زرائع کے مطابق زیادہ تر آپریشنز IBP کے جن کے پیسے لئے جاتے ہیں صبح کے وقت نارمل لیسٹ میں ہوتے ہیں اور اس طرح غریب اور نادار مریضوں کا حق مارا جاتا ہے۔جوکہ سراسر ظلم ہے۔زرائع کے مطابق زیادہ تر دوائیاں جن میں آپریشن کے سوچر وغیرہ شامل ہوتے ہیں،IBP کے مریضوں میں استعمال ہوتے ہیں اور اس طرح ہسپتال اور غریب مریضوں کے حق پر ڈھاکہ ڈال دیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اور نان کوالیفائیڈ OT کنڈیڈیٹ کو رکھا ہوا ہے جو کہ سینئر OT وغیرہ نے اپنے سہولت کے لئے رکھے ہیں،جن کا تمام سرجنز کو بخوبی علم ہونے کے بوجود چپ کا روزہ رکھا گیا ہے،اور صرف یہ ہی نہیں ان کنڈیڈیٹ (OT Trainee) کو ایک عدد پرتیش کمرہ جس میں ایئر کنڈیشن بھی لگا ہے، دیا گیا ہے۔جو کہ ہسپتال کے اندر جس کی کوئی چارجز نہیں ہے، جو سرکاری خزانے پر بوجھ اور سرکاری وسائل کا ضیاء ہے۔زرائع کے مطابق IBP مریضوں سے پیسے لئے جاتے ہیں اور ایمرجنسی کے پرچی پر انکا آپریشن کراتے ہیں اور مریضوں سے رقم پورا لیا جاتا ہے۔زرائع کے مطابق انستھیزیا کے ڈاکٹرز جو مریض صبح کے وقت مختلف وجوہات کے بنا پر ملتوی کرتے ہیں،وہی مریض جب سرجن کو رشوت دیے دیں،تو IBP میں آ جاتے ہیں پھر یہیں نشہ کے ڈاکٹرز کرتے ہیں جبکہ جو مریض عام لیسٹ پر آ جاتے ہیں تو آن فٹ ہوتے ہیں اور جب IBP میں آجاتے ہیں تو فٹ ہو جاتے ہیں، حالانکہ یہی مریض صبح کے وقت ملتوی ہوئے ہوتے ہیں۔زرائع کے مطابق عام او،پی،ڈی میں جب مریض آتے ہیں تو انہیں لمبے لمبے تاریخ دیئے جاتے ہیں،اور ان سے کہا جاتا ہے کہ رش زیادہ ہے اور بیڈز کی کمی ہے،اور جب وہی مریض IBP میں آپریشن کروانا چاہے تو کرا دیتے ہیں اور ان مریضوں سے رقم پورا لیا جاتا ہے۔رشوت دینے پر نہ رش ہوتا ہے نہ بیڈز کی کمی ہوتی ہے،یعنی کے مریضوں کو رشوت کے لئے بڑی ہوشیاری کے ساتھ IBP کے طرف راغب کئے جاتے ہیں،اور اس طرح مسیحا کے نام پر کالے دھبے غریب مریضوں کا خون چوستے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے۔زرائع کا دعویٰ ہے کہ ان تمام ہیرا پھیری کو کنٹرول کے لئے OT مینیجر کو بھاری بھرکم تنخواہ پر شام کے وقت کے لئے رکھا گیا ہے،وہ بھی صرف اور صرف لوگوں کے آنکھوں میں دھول اور OT مینیجر کو منہ اور آنکھیں بند رکھنے کے لئے کہا گیا ہے،زرائع کے مطابق مینیجر کا کہنا ہے کہ جوکہ پروفیسرز،ایسوسی ایٹس اور اسسٹنٹ پروفیسرز بہت طاقتور ہیں، چپ رہنے کا اپنا حصہ وصول کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ان سب خرد برد اور ظلم کا ہسپتال کے زمہ دارن کو بخوبی اندازہ ہے،جن میں ہسپتال کے ڈائریکٹرز،ڈین اور ڈپٹی ڈین سب ملوث ہیں جو وہی سرجنز بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی کا ایک ریٹائرڈ پروفیسر ہے جوکہ سب سے زیادہ کیسز کرتا ہے اور ظاہر صرف دو،تین کرتا ہے،اتنے بڑے ہسپتال میں ریٹائرڈ ڈاکٹر کا IBP میں آپریشن کرنا،دس کیسز میں دو،یا تین ظاہر کرنا اور ڈائرکٹ کاؤنٹر پر رقم جمع نہ کرنا خرد برد کی انتہا ہے۔مزید یہ کہ سرکاری دوائیاں IBP کے مریضوں کے لئے استعمال اور اس طرح کئی ایک غبن میں انستھیزیا نشہ کے ڈاکٹرز، ٹیکنیشینز برابر کے شریک ہیں کیونکہ اگر یہ لوگ صبح کے وقت IBP نہ کرتے،کاونٹر کی پرچی چیک کرتے اور ہسپتالوں کی دوائی نہ استعمال کرتے نو سرجن ان کی مدد کے بغیر کیسے یہ سب کچھ کرتے یہاں پر واضح رہے کہ زرائع کا کہنا ہے کہ ان نشہ کے ڈاکٹرز میں دو ڈاکٹرز ریٹائرڈ ہیں جو اس کے باوجود اپنے سیٹس پر براجمان ہیں جو اسر رسوخ والے ہیں جو پنشن، IBP کی اضافی تنخواہ اور سرکاری تنخواہ کے ساتھ ساتھ صحت سہولت کے پیسے بھی لیتے ہیں۔زرائع کے مطابق ظلم کی انتہا یہ ہے کہ مختلف قسم کے مینیجرز بڑی بڑی تنخواہوں پر رکھے گئے ہیں،جوکہ صرف اور صرف پیسے بٹور رہے ہیں باقی کسی کام کے نہیں ہیں،ان منیجرز کے لیے پرتیش دفاتر بھی بنائے گئے ہیں،جو نئے منیجرز آتے ہیں ان کے لئے راتوں رات دفتر بنائے جاتے ہیں۔زرائع کے مطابق ہسپتال میں کوئی چیز مشنری وغیرہ خراب ہو جائے تو اسے ہسپتال سے باہر ٹھکیدار کو ٹھیکے پر دیا جاتا ہے، حالانکہ ہسپتال میں BIo میڈیکل انجینئرنگ کی پوری ٹیم موجود ہے۔مگر کام باہر کے لوگوں سے کراتے ہیں جس کے ٹھیکے میں یہ لوگ بھاری کمیشن لیتے ہیں۔زرائع کے مطابق سب سے بڑی بات اور افسوس کا مقام ہے کہ IBP چھٹی والے دنوں جیسے 14 اگست،23 مارچ،12 ربیع الاول وغیرہ کے دن کرتے ہیں،اس دن چونکہ کاؤنٹر بند ہوتے ہیں اور تمام پیسے ڈاکٹروں کے رکھے ہوئے خاص بندے لیتے ہیں،جسکی وجہ سے ہسپتال کو کوئی پیمنٹ نہیں ہوتی کیونکہ چھٹی کے باعث سب چھٹی پر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ ان سرجنوں میں ایک ڈین ہے،ایک میڈیکل ڈائریکٹر ہے،ایک اپنے آپ ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ظاہر کرتا ہے،ایک ایسوسی ایٹ ڈین ہے،اور اسی طرح کئی بڑے بڑے لوگ جوکہ Hods ہیں شامل ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر اپنے آپ کو کہنے والا سرجن جو کئی ایک سینئر ڈاکٹرز کو بائی پاس کرکے اے پی بنا ہے،جو ہسپتال کے سہولیات کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے،اور اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ ہسپتال کے MD کا خاص بندوں میں سے ہے۔ اور اس طرح حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔مزید یہ کہ پرائیویٹ آپریشن والے مریض پر ہسپتال کا خرچہ اگر دس ہزار آتا ہے تو ہسپتال کو واپسی صرف دو ہزار ہوتے ہیں۔تمام سرکاری دوائیاں IBP کے مریضوں پر لگتے ہیں،جسکی وجہ سے ہسپتال کو مکمل خسارے کا سامنا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ او پی ڈی کی چھٹی 4 بجے ہوتی ہے لیکن 12 بجے کے بعد او بی ڈی میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوتا،ڈاکٹرز کی تمام تر توجہ IBP ہر لگی ہے۔ڈاکٹرز 4 بجے سے پہلے پہلے پرائیویٹ کیسز شروع کر دیتے ہیں جن کو سہولیات فری ہوتے ہیں اور ہسپتال کی آمدن زیرو ہے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ اپنے سٹاف کو تنخواہیں دے سکے۔ان تمام معلومات اور ہسپتال میں جاری ظلم اور قومی خزانے کو پہنچانے جانے والے نقصانات اور ہسپتال کو مزید خسارے سے بچانے کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ،گورنر خیبر پختونخواہ، وزیر صحت خیبر پختونخواہ اور،سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبرپختونخواہ نوٹس لیکر تحقیقات کریں اور ملوث زمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کو ان کالی بھیڑیوں سے چھٹکارا دلائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے