شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید الحسین،سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل نے کہا ہے کہ اساتذہ معمار قوم ہیں تاہم جس مدرس نے اپنے اس پیشے کے ساتھ انصاف کیا تو اس کا ثمر اخرت کے ساتھ ساتھ نیا میں بھی ملتا ہے اور ان کی حیات میں ان کے اولاد کامیاب ہوکر ان کے لئے راحت کا سبب بنتا ہے جس کا زندہ مثال شانگلہ کے معروف ماہر تعلیم فیروزشاہ ہے۔فیروزشاہ نے اپنے دوران تدریس انتہائی جانفشانی، کم وسائیل کے باوجود انتہائی محنت، لگن اور شفقت سے پڑھا کر دوسرے مدرسین کیلئے ایک مثال قائم کیااور ان کا عمل و کردار محکمہ تعلیم سے وابسطہ تمام اساتذہ کیلئے مشعل راہ کے طور پر مانا جائیگا،محکمہ تعلیم شانگلہ کی جانب سے ہم فیروزشاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے خدمات محکمہ تعلیم کیلئے باعث اطمینان رہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار محکمہ کے تعلیم کے ان افسران نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول ماچاڑ الپوریئ میں ہیڈ ماسٹر فیروزشاہ کے ریٹائرمنٹ کے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران نے ریٹائر ڈ ہونے والے ہیڈ ماسٹر فیروزشاہ کو بہترین کارکردگی پر توصیفی سرٹیفیکیٹ سے نوازاورکہاکہ ان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس میں تقریب کا اہتمام بھی کیاجائیگا۔ تقریب مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی، علاقہ مکین،موصوف کے شاگردان،عزیز واقارب و رشتہ دار بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ استاد محترم انتہائی شفیق،شریف، محنت کش،باعمل اور فرائض شناس انسان ہیں۔مقررین نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ماسٹر فیروزشاہ کی بہترین فرائض کی ادائیگی کا واضح ثبوت یہ ہیں کے ان کے بچے اچھی سرکاری ملازمتوں پر فائز ہیں جبکہ ایک ایم بی بی ایس کی ڈگری بھی امسال مکمل کریگا۔ یاد رہے کہ ہیڈ ماسٹر فیروزشاہ ہیڈ کوارٹر ٹیفک انچارج طاہر شاہ، سینئر سٹینو گرافر صابر شاہ اور ٹریفک وارڈن بہادر شاہ کے بڑے بھائی جبکہ محکمہ تعلیم کے لیٹی گیشن آفیسرلقمان شاہ، مدرس برہان شاہ، ریڈ ر تو اے ڈی سی افضل شاہ، کارڈیالوجی ٹیکنالوجسٹ اصف شاہ اور ڈاکٹر عارف شاہ کے والد گرامی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے