ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.4ایبٹ آباد آمد۔براہ راست پروگرام آواز ہزارہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی ہزارہ ڈویژن کے دورے پر تبادلہ خیال کیا اور ٹیلی فون کال پر عوامی مسائل سننے اور ان کو پوری طرح حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ٹیلی فون کالز پر کمشنرہزارہ کو واسا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال،لوکل روٹس پر جاری کرایہ نامے پر عمل درآمد،نئی تعمیر ہونے والے مختلف کالجز میں نئی تعلمی سال سے کلاسوں کا اجراء اور دیگر مسائل کے حوالے سے کالز کیں۔اس موقع پر کمشنرہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے ہزارہ ڈویژن کے عوام کو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے آپ اپنے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی اور سکل بیس تعلیم کی طرف راغب کریں تاکہ وہ بیرونی ملک جائیں اور وہاں سے زیادہ سے زیادہ زرے مبادلہ کماکر اپنے ملک لائیں جس سے ہمارا ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے عوام نے پا کستان کو بنانے میں جس طرح قر بانی دی اب استحاق پاکستان کا مر حلہ ہے اس کے لئے ہم نے اپنے بچوں کو ماڈرن تعلیم اور تر بیت دیکر اپنا بھر پور کردار ادا کر نا ہے۔یہ باتیں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام بروز منگل کو پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.4ایبٹ آباد کی براہ راست پروگرام آواز ہزارہ میں بطور مہمان تشریف لائے۔انھوں نے پروگرام میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کے ہزارہ ڈویژن کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بہت کم وقت میں صوبہ خیبرپختونخوا میں کافی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کروایا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی اولین ترجیح صاف و شفاف انتخابات کروانے ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے پختونخوا خوشحال پروگرام پر بھی کام شروع کیا ہے۔جس میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور ان کو جدید سائنسی و ٹیکنالوجی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔خیبر میڈیکل کالج اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا،ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ میں سٹوڈنٹس ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھاجو کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے لیے خوش آئندہے۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کرنے والے عناصر کی نشاندھی کرتے ہوئے ان کو سخت سزا دینی چاہیے ہے تاکہ معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارا اپنے علاقے کی عوام کے خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔کمشنر ہزارہ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں عوام اپنے شکایات اور مسائل ہر وقت میرے پاس لا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام نے ملک و قوم کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ہزارہ کو ایک مثالی ڈویژن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ایبٹ آباد شہر میں صفائی اور نکاسی کا نظام بہت جلد حل کریں گے۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے عوامی مسائل سننے اور ان کو فوری حل کرنے کے لیے پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے