پشاور (مانند نیوز )پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ تمام چور سیاسی جماعتیں اپنی بقا کی جنگ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہورہی ہیں تحریک انصاف نے نچلی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں کا تقریباً صفایا کردیا ہے جھرلو جمہوریت منظور نہیں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی پی ٹی آئی کی مخالف پیداگیر سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوچکا ہے اور وہ کسی صورت ان پر اعتماد نہیں کریں گیتحریک انصاف کو پوری شدت سے ریاستی جبر کے نشانے پر رکھ لیا گیا ہیجوکہ ملک اور جمہوریت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے مگر جس بے ڈھنگے انداز میں ’جھرلو جمہوریت‘ کو لایا جارہا ہے اس نے ایک بار پھر ہمارے سیاسی نظام میں غیر سیاسی لوگوں کی غیر ضروری مداخلت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کردئیے ہیں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی صورت میں انتخابات کیسے شفاف ہوسکتے ہیں 8 فروری کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ایک بیان میں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ نگران حکومت کے تمام جماعتوں کو ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ کے دعووں کے باوجود پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے نہیں دیا جارہا ہے 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتیں مکمل آزادی کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہی ہیں مگر تحریک انصاف کے لیے ان کا معیار دوہرا ہیانہوں نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن عوام 8 فروری کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے مخالف سیاسی جماعتوں کا مکمل صفایا کردیں گے باشعو ر عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ صرف عمران خان ہی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامز ن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور انکی قیادت اور کارکنوں کو اس وقت ریاستی جبر اور تشدد سے گزرنا پڑ رہا ہے لیکن یہ اندھیری رات جلد ختم ہونیوالی ہے اور جلد صبح ہونیوالی ہے ظاہر شاہ طورو نے واضح کیا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو اپنی قوم کی خاطر جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں اس وقت ملک و قوم کے مفاد میں جدوجہد کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ ان کی عوامی مقبولیت اور سیاسی قوت میں اضافہ ہورہا ہے