پشاور(مانند نیوز)وفاقی حکومت نے سال 2024 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2024 میں کل 39 تعطیلات ہوں گی جس میں سے 16 عام تعطیلات جب کہ 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2024 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کی بھی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی 2024 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔10 سے 12 اپریل عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی،17 سے 19جون کو عیدالاضحٰی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 16 اور 17 جولائی کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔14 اگست کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 16 ستمبر کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عام تعطیل ہوگی۔9 نومبر کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی، 25 دسمبر 2024 کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔26 دسمبر 2024 کو مسیحی ملازمین کے لییکرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔سال 2024 میں یکم جنوری، 11 مارچ، اور یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملیگی جب کہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔سال 2024 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طیکی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔ جھرلو جمہوریت منظور نہیں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ظاہر شاہ طورولیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر شفاف انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں ٗمخالف سیاسی جماعتوں کا صفایا کردیا ہے تمام چور سیاسی جماعتیں اپنی بقا کی جنگ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہورہی ہیںنائب صدر تحریک انصاف خیبر پختونخوا