شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے ایک قومی حلقے جبکہ تین صوبائی حلقوں کیلئے امیدواران کا کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے11 کیلئے 29 پی کے 28 شانگلہ ون کیلئے23، پی کے 29شانگلہ ٹو کیلئے 23 ،پی کے 30 شانگلہ تھری کیلئے 31 نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔ ہفتے کے ر وز مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے قومی اسمبلی حلقہ این اے11، صوبائی حلقے پی کے 30 شانگلہ تھری کے لیے کاغذات جمع کیے۔ سابق صو بائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے حلقہ پی کے 28 شانگلہ ون اور حلقہ پی کے 29 شانگلہ ٹو کے لیے کاغذات جمع کروائے اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماء بابائے شانگلہ الحاج سید فرین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 کے لیے کاغذات جمع کروائے جبکہ ان کے بیٹے حنیف الرحمن اور گلزار اخونخیل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 28 شانگلہ ون کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ ان کے بھتیجے حبیب الرحمن طوفان نے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 30 شا نگلہ تھری کے لیے کاغذات جمع کروائے اسی طرح تحریک انصاف کے کئی اہم رہنماؤں نے بھی مختلف حلقوں کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ انجینئر ا میر مقام نے سابق رکن قومی اسمبلی اور اپنے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عباد اللہ کے کاغذات جمع کروائے۔ شانگلہ کے مختلف حلقوں سے پاکستان مسلم لیگ تحریک انصاف کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی،جمیعت علماء اسلام، پیپلز پارٹی،گجر اتحاد اور آزاد امیدواران نے عام انتخابات کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے