کرک (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون کرک شمیم اللہ نے سرکاری کرایہ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے مین انڈس ہائی وے پر ناکہ بندی کے دوران مسافر گاڑیوں میں مسافروں سے وصول کئے گئے کرایے کے بارے میں دریافت کیا۔ زیادہ کرایہ لینے والے ڈرائیوروں سے کرایہ واپس لے کر مسافروں کو واپس کردیا اور ڈرائیوروں کو موقع پر جرمانہ کرکے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے سرکاری کرایہ نامے کے مطابق کرایہ وصول کرنے کی تاکید کی۔ مزید انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف فوری اپنی شکایات درج کرائیں، عوامی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوجوان سیاستدان ملک عدنان خٹک نے پی کے 97کیلئے کاغذات نامزدگی اراوکرک سکوارڈن لیڈر امان اللہ کے ساتھ جمع کروادئے۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے