وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر میں گزشتہ روز دژغونڈی واقعہ میں 5 مزدوروں کی قتل کے حوالے سے شکئی میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے، جسمیں علاقے کے مشران، نوجوانان، علماء کرام اور سیاسی جماعتوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اختجاجی مظاہرہ سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دژہ غونڈی کے واقعہ بڑی افسوس ناک ہے، انہوں نے موجودہ ضلعی انتظامیہ و دیگر سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شکئی سے تعلق رکھنے والے مزدور پولیس کیلئے تھانہ بنوا رہا تھا لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے اس کی حفاظت نہیں کی، جس کو گزشتہ روز نامعلوم لوگوں نے قتل کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام اپنے تجربات سے سیکھتے ہوئے اسی نتیجے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس اتحاد کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہے، جس میں سب سے بڑی رکاوٹ خود ریاست ہے جو اپنے آلہ کاروں کے ذریعے مظلوموں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کرتی ہے، جس کے لیے تنگ نظر قوم پرستی اور مذہبی فرقہ پرستی کے ہتھیار کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں بھی کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے پاکستانی ریاست کا بد ترین جبر موجود ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ وہ کسی طور بھی خود کو انقلابی تبدیلی کا علمبردار کہنے کا حق نہیں رکھتی. ایک کا زخم سب کا زخم محض باتوں میں نہیں، عمل سے ثابت کرنے کی اور اس کیفیت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاؤہ کئی دن پہلے سپین کے علاقہ عزیز آباد سے معلوم افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان سے وانا جاتے وقت سواریوں سے سارا سامان اور ڈرائیور سے موٹر چھین لیا جو کہ ابھی تک ان کی پتہ چلتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آخر میں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا ہماری مظلوم عوام پر رحم کریں، اور جو گزشتہ روز نامعلوم افراد کے ہاتھوں سے قتل ہونے والے افراد کیلئے پیکج کا اعلان کرںں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے