سخاکوٹ(مانند نیوز ) جماعت اسلامی کے کامیاب ورکرز کنونشن نے مخالفین کے اوسان خطا کر دئیے۔کامیاب ورکرز کنونشن پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور سخاکوٹ کے غیور عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔انشاء اللہ تحصیل درگئی میں بہت جلد دوسر ا بڑا ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوگاجو تحصیل درگئی کے سیاست کارخ بدل دیگی۔ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے نائب امیر ونامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 9مولانا جمال الدین اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ونامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 24رضوان اللہ مہمند،تحصیل امیر فضل وہاب اور تحصیل جنرل سیکرٹری رشید احمدقاضی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سخاکوٹ میں جماعت اسلامی کے کامیاب ورکرزکنونشن سے ثابت ہوگیا کہ تحصیل درگئی پہلے بھی جماعت اسلامی کا گڑھ تھا اور ائندہ بھی رہے گا۔انشاء اللہ انے والے انتخابات میں بھی جماعت اسلامی تینوں سیٹوں پر کلین سویپ کریگی۔انہوں نے ورکرزکنونشن کی بھرپور کوریج پر میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا