جمرود(نمائندہ مانند )حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے مختلف شعبوں میں مختلف طریقوں سے کرپشن اور غریب مریضوں کے ساتھ ظلم جاری ہے۔متحدہ آزاد پینل جمرودصدرشاہدخانضلع خیبر سے بلدیاتی منتخب نمائندگان کے متحدہ آزاد پینل کے صدر شاہد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل،ٹیچنگ انسٹیٹیوشن،ایم۔ٹی۔آئی ہسپتالوں میں انسٹی ٹیوشن،بیسڈ پریکٹس،آئی بی پی میں غریب مریضوں کے ساتھ ظلم کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ آئی بی پی سرکاری ہسپتالوں کی وسائل کا ضیاع ہے ایک سرجن روزانہ آٹھ سے دس کیسز کرتے ہیں لیکن سرکاری ریکارڈ میں دو یا تین کیسز ظاہر کرتے ہیں جو بھی کیسز آئی بی پی میں کرتے ہیں آپریشنز کے رقم سرجنز کے چہیتے وصول کرتے ہیں،جو سرکاری کاؤنٹر پر رقم بھی کم جمع کرتے ہیں جسکی وجہ سے خزانے کو روزانہ کے بنیاد پر لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں،آئی بی پی میں پیسوں کے عوض صبح کے لیسٹ میں شامل نارمل کیسز کئے جاتے ہیں جو غریب مریضوں کے ساتھ ظلم ہے عام او۔پی۔ڈی میں جب مریض آتے ہیں تو انہیں لمبے لمبے تاریخ دیئے جاتے ہیں اور ان سے کہا جاتا ہے کہ رش زیادہ ہے اور بیڈز کی کمی ہے اور جب وہی مریض آئی بی پی میں آپریشن کروانا چاہے تو کرا دیتے ہیں تمام سرکاری دوائیاں آئی بی پی کے مریضوں پر لگتے ہیں،جسکی وجہ سے ہسپتال کو مکمل خسارے کا سامنا ہے،او پی ڈی کی چھٹی 4 بجے ہوتی ہے لیکن 12 بجے کے بعد او پی ڈی میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوتا،ڈاکٹرز کی تمام تر توجہ آئی بی پی ہر لگی ہے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ اپنے سٹاف کو تنخواہیں دے سکے۔متاثرہ مریضوں اور عوامی حلقوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ،گورنر خیبر پختونخواہ، وزیر صحت خیبر پختونخواہ اور سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔