پشاور(مانند نیوز ڈیسک) محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے دو مردہ بھینسیں قبضے میں لیکر پانچ ملزموں کو گرفتار کرکے 30 دن کیلئے جیل بھیج دیا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور کمال احمد نے حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر فروٹ منڈی کے مقام پر کارروائی کی جہاں پر گاڑی میں دو مردہ بھینسیں پائی گئیں جس کو مرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں تین فیصل آباد کے بیوپاری اور پشاور کے دو قصاب شامل ہیں جن کو 30 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ مردہ بھینسوں کو رنگ روڈ پر قائم مقامی ہوٹلوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔ بعد ازاں محکمہ خوراک نے بھینسوں کو تلف کرنے کیلئے فوڈ اتھارٹی حکام کے حوالے کردیں۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور بھر میں تمام تحصیلوں میں محکمہ خوراک کے حکام کو الرٹ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی سپلائی چین کو منقطع کیا جائے جبکہ مرتکب افراد کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے محکمہ خوراک کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں اور غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت اور گرانفروشی میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے